News in Brief

खाद्य प्रसंस्करण उद्योग मंत्रालय

azadi ka amrit mahotsav

بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں، بینکوں اور زمینی سطح کے افسران کی عزت افزائی کے ساتھ پی ایم ایف ایم ای کنکلیو 2026 اختتام کو پہنچا

प्रविष्टि तिथि: 25 AUG 2026 6:55PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کی جانب سے 24 تا 25 اگست 2026 کو انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ‘پی ایم ایف ایم ای کنکلیو 2026 آج اس فوکس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پردھان منتری فارملائزیشن آف مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت نفاذ کے تجربات کا اشتراک کیا جائے، اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جائے اور بہترین کارکردگی کو سراہا جائے۔

اس دو روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 500 سے زائد اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوئے، جن میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نمائندے، ریاستی نوڈل محکمے/ایجنسیاں، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز (ڈی این اوز)، ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز (ڈی آر پیز)، بینک اور مالیاتی ادارے، وزارتیں اور سرکاری تنظیمیں، تکنیکی ادارے، صنعتی ادارے، انکیوبیشن سینٹرز اور پی ایم ایف ایم ای کے مستفیدین شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260825185614_bae5b7.jpg

دوسرے دن کا آغاز ‘پی ایم ایف ایم ای تجربات کے اشتراک’ کے سیشن سے ہوا، جہاں پانچ ریاستوں نے اپنے بہترین طریقہ کار اور نفاذ کے تجربات کا تبادلہ کیا۔ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز نے بھی اپنے میدانی تجربات شیئر کیے، اور نچلی سطح پر اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنائے گئے کامیاب اقدامات اور جدید طریقوں پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد ایک سیشن منعقد ہوا جس کا عنواناین آئی ایف ٹی ای ایم-  جدید ترین سہولیات – پی ایم ایف ایم ای نفاذ میں تعاون” تھا، جس میں ڈاکٹر ہریندر سنگھ اوبرائے (ڈائریکٹر، نفٹیم-کنڈلی) اور پروفیسر وی پالانی متھو (ڈائریکٹر، نفٹیم-تھانجاور) شامل ہوئے۔ اس سیشن میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو ٹیکنالوجی، تربیت اور عملی تعاون فراہم کرنے میں تکنیکی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image002_20260825185624_96f365.jpg

ریاستی سطح کے اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ‘ایس این اے سپرش پر ایک خصوصی تربیتی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ مزید برآں، اس پروگرام میں جناب شیو کھیرا کا ایک حوصلہ افزا سیشن بھی شامل تھا، جنہوں نے قیادت، کاروباری مہارت اور کامیابی کے حوالے سے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image003_20260825185632_8c81ce.jpg

پی ایم ایف ایم ای ایوارڈز ریاستوں، بینکوں اور نچلی سطح کے عہدیداران/کارکنان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں۔

اختتامی دن کی ایک اہم خاصیت ‘پی ایم ایف ایم ای ایوارڈز کی تقریب’ تھی، جس میں اسکیم کے نفاذ میں گراں قدر تعاون پیش کرنے والے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہ ایوارڈز بڑی، درمیانی اور چھوٹی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے زمروں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ تمام زمروں کے بینکوں کو بھی دیے گئے۔ اسکیم میں اہم کردار ادا کرنے پر ایس آر ایل ایمز اور ایس یو ایل ایمز کی کارکردگی کا بھی اعتراف کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image004_20260825185641_4bc167.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image005_20260825185647_a7805e.jpg

وزارت نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈی این اوز اور ڈی آر پیز کی بھی حوصلہ افزائی کی، جس میں بڑی ریاستوں سے سرفہرست دو ڈی این اوز اور ڈی آر پیز، اور درمیانی ریاستوں اور چھوٹی ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سے ایک ایک ڈی این او اور ڈی آر پی کو ان کی مثالی کارکردگی کے لیے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس اجلاس  نے پی ایم ایف ایم ای کے مستفیدین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور مارکیٹ کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image006_20260825185653_9e3873.jpg

اس کنکلیو 2026 نے اسٹیک ہولڈرز کو تجربات کا تبادلہ کرنے، بہترین کارکردگی کا اعتراف کرنے اور پی ایم ایف ایم ای ایکو سسٹم میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس نے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے لیے ایک زیادہ مضبوط، جامع اور مارکیٹ پر مبنی ایکو سسٹم کی تعمیر اور پائیدار اور مسابقتی اداروں میں ان کی منتقلی میں مدد فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزم کا عزمِ نو کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image007_20260825185701_09fdad.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2604

(रिलीज़ आईडी: 2303325) आगंतुक पटल : 18

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English