
उप राष्ट्रपति सचिवालय

نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یومِ پیدائش کےموقع پر گلہائے عقیدت نذر کی
प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے آج راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔
Paid floral tributes to Dr. Syama Prasad Mookerjee at the Uprashtrapati Bhawan today on his 125th birth anniversary.
A distinguished educationist, visionary statesman and nation-builder, Dr. Mookerjee left an enduring imprint on India’s educational, political and democratic… pic.twitter.com/CrmRVdmQOG
— Vice-President of India (@VPIndia) July 6, 2026
ڈاکٹر مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے کہا کہ انہوں نے ملک کے اتحاد کی خاطر اپنی زندگی قربان کردی اور اس طرح کی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ایک ایسے بھارت کا تصور پیش کیا تھا ،جہاں ہر شہری ایک ہی آئینی ڈھانچے کے تحت مساوی حقوق کا حامل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ ڈاکٹر مکھرجی کی قومی یکجہتی کے لئے عمر بھر کی وابستگی اور ان اصولوں کو خراجِ تحسین ہے ، جن کے لئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
Paying homage to Dr. Mookerjee on his 125th birth anniversary at Uprashtrapati Bhavan, Vice President Shri C. P. Radhakrishnan said that ‘Dr. Syama Prasad Mookerjee sacrificed his life for the unity of this nation… such great sacrifices will never go unheeded’
He said that Dr.… pic.twitter.com/tY7pdIR2Wj
— Vice-President of India (@VPIndia) July 6, 2026
ایک سوشل میڈیا پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر مکھرجی کو “ایک ممتاز ماہر تعلیم، دور اندیش سیاست داں اور ملک کا معمار” قرار دیا ، جنہوں نے بھارت کے تعلیمی، سیاسی اور جمہوری سفر پر پائیدار نقوش چھوڑے۔
انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی کی شاندار عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کلکتہ یونیورسٹی کے سب سے کم عمر وائس چانسلرز میں سے ایک، دستور ساز اسمبلی کے رکن، آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے صدر، آزاد بھارت کے پہلے صنعت و رسد کے وزیر اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی کی حیثیت سے ملک کی غیر معمولی خدمت انجام دی۔
نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی قومی یکجہتی اور سالمیت کے مضبوط حامی تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل طور پر انضمام کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی اور نظریات ایک مضبوط، متحد، خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے اجتماعی عزم میں آج بھی نئی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔



***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.9612
(रिलीज़ आईडी: 2281663) आगंतुक पटल : 16
