News in Brief

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت-برطانیہ ورچوئل سمٹ سے ایس ٹی آئی تعاون کو تقویت ملی ہے

Posted On: 07 MAY 2021 10:19AM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندرمودی اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ اور ہندوستان کے مابین ایک نئی اور تبدیلی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ ویژن پر اتفاق کیا  ہے اور 2030 کے لئے ایک بلند نظر بھارت- یوکے روڈ میپ کو  اگلے دس سالوں تک تعاون کو آگے بڑھانے   منظور کیا ہے۔

UK.jpg

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چار مئی 2021 کو وروچوئل میٹنگ کی

 

دونوں رہنماؤں نے 4 مئی 2021 کو چورئل طریقے سے میٹنگ  کی اور سائنس ، تعلیم ، تحقیق اور جدت طرازی میں بہتر شراکت کے لئے اپنی مشترکہ وابستگی پر زور دیا اور اگلی وزارتی سائنس اور انوویشن کونسل (ایس آئی سی) کی میٹنگ کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں  نے ٹیلی مواصلات / آئی سی ٹی سے متعلق نئے  برطانیہ – ہندوستان ایم او یو پر دستخط کرنے اور ڈیجیٹل اورٹیکنالوجی کے تعلق سے ارادے کے مشترکہ اعلامیہ ، ٹیکنالوجی پرنئی اعلی سطحی مکالموں کی شروعات ، کووڈ- 19 میں نئی مشترکہ تیز رفتار تحقیقاتی سرمایہ کاری ،زونوٹیک تحقیق کی حمایت کیلئے ایک نئی شراکت داری ، موسم اور آب و ہوا سائنس کی تفہیم کو آگے بڑھانے کے لئے نئی سرمایہ کاری  اور یوکے انڈیا ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انیشیٹو (یوکے آئی ای  آر آئی) کے تسلسل کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے موجودہ برطانیہ۔ہندوستان  ویکسین پارٹنرشپ کو بڑھانے اور  اس کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی ، آسٹرا زینیکا اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مابین کووڈ- 19 ویکسین کے بارے میں کامیاب تعاون کے بارے میں بھی بات چیت کی جو ‘برطانیہ میں تیار کیا جاتا ہے  اور وہ ‘میڈ اِن انڈیا’ ہے اور ‘ عالمی سطح پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو  اس سے سبق  لینا چاہئے ۔انہوں نے   عالمی وبائی مرض  سے نمٹنے  کے لئے ڈبلیو ایچ او  کو مضبوط  بنانے، اس کی اصلاح کرنے اور عالمی  صحت سکیورٹی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین ایس ٹی آئی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے چند اہم نکات  درج ذیل  ہیں:

 

1. اسکولوں ، یونیورسٹیوں ، اور تحقیقی اداروں میں ایس ٹی ای ایم ایم  میں خواتین کے کردار کو مستحکم  کرنے کیلئے تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ اور ٹرانسفارمنگ اداروں (جی اے ٹی آئی) پروجیکٹ کیلئے صنفی ایڈوانسمنٹ جیسے نئے اقدامات پر تعاون کے ذریعہ ایس ٹی ای ایم ڈسپلنزمیں خواتین کی مساوی شرکت کیلئے ماحول تیار کرنا ہے۔

2.  ہندوستانی جدت طرازی سے قابلیت میں اضافہ (آئی آئی سی ای پی ) جیسے اقدامات کے ذریعہ اساتذہ کی تربیت ، رہنمائی اور بہترین  عالمی مشق کی شراکت پر توجہ دے کر اسکول کے طلباء میں جدت کو فروغ دینے کے لئے انڈسٹری ،  تعلیمی اداروں اور حکومت کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

3. مشترکہ عمل کے ذریعہ اعلی معیار ، اعلی اثر کی تحقیق اور جدت  طرازی کی حمایت جاری رکھنے کے لئے دونوں ممالک کی موجودہ دو طرفہ تحقیق ، سائنس اور جدت  طرازی کے انفراسٹرکچر اور حکومتی تعلقات کی تشکیل دینا ہے۔ صحت ، سرکلر معیشت ، آب و ہوا ، صاف توانائی ، شہری ترقی اور انجینئرنگ صحت مند ماحول ، فضلہ سے دولت ، مینوفیکچرنگ، سائبر فزیکل سسٹمز، خلاء اور  متعلقہ تحقیق  سمیت مشترکہ ترجیح کے شعبوں میں برطانیہ اور ہندوستان کی باہمی شراکت داری اور دنیا میں بھلائی کے لئے ایک قوت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنا ہے ۔

4. بنیادی تحقیق  کو نافذ کرنے اور  اور بین ضابطہ  تحقیق اور اثر کو بہتر بنانے ، مہارت اور نیٹ ورکس کو استعمال کرنے اور نقل کو کم سے کم کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں ترجمے اور کمرشلائزیشن کے ذریعے    تحقیق اور جدت  طرازی کی سرگرمیوں  کیلئے  پارٹنر شپ قائم کرنا ہے۔

5. موجودہ ، دیرینہ دوطرفہ شراکت داری جیسے تعلیم ، تحقیق اور جدت طرازی ، صلاحیت ، بہترین محققین اور ابتدائی کیریئر کے جدت پسندوں کی مشترکہ   طور پر ہنرمند کو ترغیب دینے اور مشترکہ مراکز قائم کرکے طلباء اور محققین کے تبادلے کے لئے نئے مواقع کی تلاش  سے فائدہ اٹھانا اور ان کی تشکیل کرنا ہے  اور جدید ترین سہولیات تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

6. مصنوعی ذہانت ، پالیسیوں اور اخلاقیات سمیت ریگولیٹری پہلوؤں کے لئے سائنسی تعاون ، اور تحقیق اور جدت طرازی میں بات چیت کو فروغ دینے کے لئے علم اور مہارت کو بانٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔ ٹیک سمٹ کے ذریعہ ، تکنیکی جدت طرازوں ، سائنس دانوں ، کاروباری افراد اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لائیں تاکہ وہ ‘ڈیٹا’ کے کراس کٹنگ تھیم کے تحت آئندہ ٹیک کے معیار اور گورننس سمیت چیلنجوں پر مل کر کام کریں۔

7. زیرنگرانی جدت طرازی کی قیادت ، پائیدار نمو اور ملازمتوں ، اور ٹیکنالوجی سالیوشن کے ذریعہ فاسٹ ٹریک اسٹارٹ اپ فنڈ جیسے پروگرام بنائیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو۔ مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ شراکت داروں کو فروغ دیں تاکہ ٹکنالوجی سے چلنے والے جدت طرازی کے کاروبار کو فروغ دیا  جا سکے اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کے مدنظر اسٹارٹ اپس اور ایس ایس ایم ای کی تعداد میں اضافہ ہو ، مثال کے طور پر آب و ہوا اور ماحولیات ، میڈ ٹیک آلات ، صنعتی بائیو ٹیک اور زراعت کے سلسلے میں ، اور پائیدار ترقی ، جو 2030 تک عالمی اہداف کے حصول میں معاون ہے۔

 

 

ش ح۔ ع ح ۔ رم

 (U: 4265)

 

(Release ID: 1716764) Visitor Counter : 1